کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا

0
316
کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا

کراچی کنگز کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز 19.1 اوورز میں 136 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ خوشدل 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن علی 27 رنز جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔عرفان خان چھ اور عباس آفریدی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور ارشاد حسین نے 3, 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 201 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 202 رنز کا ہدف دیا، فخر زمان نے 75 جبکہ ڈیرل مچل نے 76 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کراچی کنگز کی طرف سے حسن علی نے 4 اور عباس آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔  لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر ڈیوڈ وارنر الیون کو بولنگ کی دعوت دی۔

Leave a reply