انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم اسٹیج سےگرپڑے

0
185
انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم اسٹیج سےگرپڑے

ہاٹ لائن نیوز : آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیس انتخابی مہم کے دوران اسٹیج سےگرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ، انتھونی البانیس نیو ساؤتھ ویلز میں کان کنی اور انرجی یونین کانفرنس میں اسٹیج سےگر گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق ، سنٹر لیفٹ لیبر پارٹی کے رہنما البانیس نیو ساؤتھ ویلز میں منعقدہ کان کنی اور انرجی یونین کانفرنس میں تقریر کے بعد تصاویر بنا رہے تھے ، کہ وہ خود کو سنبھال نہیں سکے اور گر پڑے۔

گرنےکےبعد ، آسٹریلیائی وزیر اعظم انتھونی البانیس فورا. کھڑے ہوگئے ، اور وہاں کے لوگوں کو ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ کچھ نہیں ہوا ، لیکن مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

Leave a reply