بڑی خوشخبری ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کمی

ہاٹ لائن نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیرف گیپ کو کم کرنے کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کے لئے 7 سے 41 روپے پیسے اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کو 7 روپے 59 پیسے سے کم کرنیکا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ میں آپکو پاکستان کی معاشی ترقی ، اور اس وعدے کے بارے میں خوشخبری سنانے کے لئے آیا ہوں جسکامسلم لیگ ن کے لیڈر میاں محمد نواز شریف نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا۔ میں یہ بھی تسلیم کرنا چاہتا ہوں کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پورے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے کام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لئے بجلی 7روپے45 پیسے فی یونٹ سستی ہوئی ہے۔









