ماں 10 سالہ بچی پر وحشیانہ تشدد کر کے فرار

0
64

ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد میں سوتیلی ماں 10 سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بھاگ گئی۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں سوتیلی ماں نے ایمان نامی لڑکی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مار پیٹ کے بعد سڑک پر چھوڑ کر بھاگ گئی۔

تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کو وہاں موجود لوگوں نے اسپتال پہنچایا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ لاہور کی رہائشی ہے اور اس کی سوتیلی ماں اسے تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔

لڑکی کےابتدائی بیان کے بعد پولیس نے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave a reply