یواےای نےدرہم کا نیا’ لوگو’جاری کردیا

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ عرب امارات کےمرکزی بینک نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری لوگو جاری کیاہے۔ نیا لوگو مرکزی بینک نے عالمی زرمبادلہ کے چارٹر کیساتھ جاری کیا ہے۔
عرب میڈیا کیمطابق ، یہ نئی علامت عالمی سطح پر متعارف کروائی گئی ہے ، جویواےای کے عالمی مالیاتی مرکز کو مضبوط بنانیکی طرف ایک قدم ہے۔
مرکزی بینک کےذریعہ کرنسی کے ڈیجیٹل ورژن سےمتعلق ڈیجیٹل کرنسی بارےبھی جاری کیا گیا ہے ، جسکے لئے ایک نیا لوگو متعارف کرایا گیا ہے۔
درہم کی نئی علامت انگریزی حروف تہجی ڈی سے متاثر ہے اور اسمیں دو لائنیں ہیں جو مالی استحکام کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اسکا ڈیزائن متحدہ عرب امارات کے جھنڈے سے بھی متاثر ہوتا ہے ۔









