انتخابات میں ووٹ ڈالنےکیلئے شہریت کاثبوت لازمی قرار

سیاسی تجزیہ کاروں کاکہناہےکہ امریکی انتخابات میں شہریت کا ثبوت دیناضروری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے انتخابی نظام میں ایک بڑی تبدیلی کا حکم دیدیا ہے۔ نئے قانون کے تحت ، رائے دہندگان کو اب وفاقی انتخابات میں شہریت کے دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہونگے۔
میل ووٹنگ کےقواعد میں بھی ترمیم کی گئی ہے اور صرف انتخابی دن کےدوران ہی موصول ہونیوالےووٹوں کی گنتی کی جائیگی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے انتخابی نظام میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کیلئے کئی اہم ایگزیکٹو آرڈرزپردستخط کیے ہیں۔ ان احکامات کے تحت ، رائے دہندگان کو اب وفاقی انتخابات میں اپنی شہریت کےدستاویزی ثبوت فراہم کرناہونگے۔









