ماہ رنگ بلوچ کوکوئٹہ جیل منتقل کردیاگیا

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی منتظم ، جنھیں کوئٹہ کے علاقے سریاب میں حراست میں لیا گیا تھا ، کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا۔
ماہ رنگ بلوچ اور 4 دیگر خواتین کو 3 ایم پی اوز کے تحت ایک ماہ کیلئے جیل منتقل کردیاگیا۔
کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقت نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پرحملہ کرنیوالے دہشت گردوں کے حق میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران ، پرتشدد مظاہرین نے پولیس پر پتھر پھینکےاور فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کیساتھ مسلح افراد کی فائرنگ سے دو کارکنان اور ایک افغان شہری ہلاک ہوگئےتھے۔









