ہیٹ ویو کےدوران میچ کھیلتےہوئےکرکٹرکاانتقال

0
158
ہیٹ ویو کےدوران میچ کھیلتےہوئےکرکٹرکاانتقال

آسٹریلیائی شہر ایڈیلیڈ میں جاری ہیٹ ویو کے دوران کھیلے گئے ایک میچ میں کرکٹرجنید ظفرکاانتقال ہوگیا۔

آسٹریلیائی میڈیا کیمطابق ، یہ میچ جنوبی آسٹریلیا کےکونکورڈیا کالج اوول میں ہیٹ ویو کے دوران کھیلا جارہا تھا ، اس دوران 40 سالہ جنید ظفر خان گرےاور وہ دوبارہ اٹھ نہیں سکے۔

اطلاعات کیمطابق ، جب میچ کھیلا جارہا تھا ، درجہ حرارت 41.7 ڈگری سینٹی گریڈپر تھا ، پرانے کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نےپہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی اور پھر 7 اوورز بیٹنگ کی۔

آسٹریلیائی میڈیا کیمطابق ، کرکٹرکے گراؤنڈمیں گرتے ہی ایمبولینس کوطلب کیاگیا اور طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جنیدظفرکونہیں بچاسکے۔

Leave a reply