
ڈاکٹرز ہمیشہ سفیدکورٹ ہی کیوں پہنتےہیں؟
ہاٹ لائن نیوز : صفائی کوطب میں بہت اہمیت دی جاتی ہے ، ڈاکٹر اور نرسیں سفید کوٹ پہنتی ہیں کیونکہ اگر انکے کپڑوں پرتھوڑی سی بھی گندگی ہو تواسکا آسانی سےپتہ چل سکتاہے۔
سفید کوٹ کیوجہ سے ، ڈاکٹروں کی آسانی سےبھیڑ میں شناخت کی جاسکتی ہے ، جو ہنگامی صورتحال کےوقت بیحدمفید ہے۔ دوسری جانب سفید کوٹ کیوجہ سے جسم کادرجہ حرارت بھی معمول پررہتاہے۔
کچھ ماہرین کایہ بھی خیال ہے کہ سفید کپڑےپہننا دماغ کوپرسکون رکھتاہے اورڈاکٹروں کے کام کے معاملے میں انکادماغ ہمیشہ پرسکون رہناچاہئے …
اسکے علاوہ ، سفید کوٹ پہننا ڈاکٹر کو پیشہ وراورقابل اعتماددکھاتا ہےجومریضوں کااعتمادجیتنےمیں مددکرتاہے۔









