خاندان کوچھوڑسکتی ہوں لیکن سوشل میڈیا ہرگز نہیں ، جھگڑا وائرل

0
151
خاندان کوچھوڑسکتی ہوں لیکن سوشل میڈیا ہرگز نہیں ، جھگڑا وائرل

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں ایک عجیب واقعہ ہواہے ، جہاں ایک جوڑےکاجھگڑا سوشل میڈیا کیوجہ سے کونسلنگ سینٹرمیں پہنچاہے۔

اس خاتون نے مشاورت کے مرکز میں سبکو حیران کردیا کہ وہ اپنے شوہر کوتوچھوڑ سکتی ہے لیکن انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شائع کرنے سے باز نہیں آئیگی۔

شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ وہ انجان لوگوں سے بات کرتی ہے،، اسے کنبہ کےبارے میں کوئی فکر نہیں ہے ، وہ اپنازیادہ تر وقت اپنےخاندان کیبجائے سوشل میڈیا پر صرف کرتی ہے۔

خاتون نے کہا کہ اس سےاسے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ، میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا نہیں چھوڑونگی اس نے کہا ، “میں اسکےلئےاپنے شوہر اور کنبہ کوچھوڑنےکیلئے تیار ہوں۔”

Leave a reply