کابل : 90 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کےساتھ طالبان کا سکیورٹی سسٹم فعال

ہاٹ لائن نیوز : کابل میں ایک مصروف کنٹرول سینٹر کے اندر درجنوں ٹی وی اسکرینوں کے درمیان ، طالبان پولیس فورس نے 90،000 سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ایک نیا نیٹ ورک دکھایا ، جسکے ذریعے لاکھوں شہریوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔
بی بی سی کے مطابق ، طالبان پولیس کےترجمان خالدزدران نے ایک اسکرین کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ، “ہم یہاں سے پورےشہر کابل کی نگرانی کرتےہیں۔”
طالبان کےعہدیداروں کا کہناہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے نگرانی کی جارہی ہے ، لیکن بی بی سی کیمطابق ، ناقدین کو تشویش ہے کہ اس نظام کا استعمال خلاف ورزی کو دبانے اور طالبان کے سخت شریعی قوانین کو نافذ کرنیکے لئے کیا جائیگا۔









