بھارت کی خوبصورت مگرخطرناک لیڈی ڈان گرفتار

دہلی پولیس نے کئی سالوں کی کوششوں کے بعد ہاشم بابا نامی ایک مشہور گینگسٹر کی اہلیہ ، زویا خان کو گرفتار کیا۔
ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کی لیڈی ڈان کو 270 گرام ہیروئن رکھنےپر گرفتار کیا گیا۔ برآمد شدہ ہیروئن کی بین الاقوامی قیمت کا تخمینہ دس لاکھ ہے۔ ، 33 سالہ خاتون زویا خان طویل عرصے سے پولیس کے راڈار پرتھیں۔
رپورٹ کے مطابق ، زویا خان نے جیل میں قید اپنے شوہر کے غیر قانونی کاروبار کا خیال رکھا۔گرفتار خاتون کے شوہر کیخلاف قتل ، بھتہ خوری اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے درجنوں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔








