پاکستان میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی

0
17
پاکستان میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 687 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 43 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی نظر آتا ہے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔

Leave a reply