
ہاٹ لائن نیوز : ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ کبری خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی خبریں ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔
کبری اپنی اسکرین کے نام سے جانی جاتی ہے ، جبکہ انکا اصل نام رابیہ اقبال خان ہے۔ وہ لندن میں پیدا ہوئی تھی اور وہیں پروان چڑھی تھی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2014 میں فلم ‘نامعلوم افراد’ سے کیا تھا۔
گوہر رشید اور کبری خان ایک طویل عرصے سے دوست رہے ہیں ، اور شائقین انکی جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے متعدد منصوبوں میں ملکر کام کیا ہے ۔
شائقین جوڑے کی شادی کی تقریبات کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اور نئی زندگی کے آغاز میں انہیں نیک خواہشات دے رہے ہیں۔









