ایاز صادق نےمذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنےکا فیصلہ کرلیا

ہاٹ لائن نیوز : اسپیکر نیشنل اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکرات کی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ، پی ٹی آئی اور حکومت نےمذاکرات کو تحلیل کردیا ہےجبکہ ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےمذاکراتی کمیٹیوں کو ابھی تک باقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیاہے۔
ذرائع کے مطابق ، اسپیکر ایاز صادق اب بھی بات چیت جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اسپیکر نے مذاکراتی کمیٹی کو تاحال برقرار رکھنے کاحکم دیاہے۔









