
ہاٹ لائن نیوز : ہم میں سے ستر فیصدلوگ جلنے پر ٹوتھ پیسٹ لگانےکی غلطی کرتے ہیں۔ انکا خیال ہے کہ ٹوتھ پیسٹ ٹھنڈک کا احساس دیکر جلن اور درد کو دور کرتا ہے۔ جبکہ یہ صرف ایک خام خیال ہے۔
ٹوتھ پیسٹ میں بہت سے کیمیکلز شامل ہیں جو جلی ہوئی جلدکے لئے نقصان دہ ہیں۔ اور اگر یہ جلتے ہوئے حصے پرلگتاہے تو ، وہ انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ ، ٹوتھ پیسٹ میں سوڈیم فلورائڈ بھی جلدکو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ کیونکہ سوڈیم فلورائڈ جلن کا سبب بن سکتا ہے۔
ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ جب ہم دانتوں کاپیسٹ برش پر ڈالتے ہیں تو ، یہ برش کی اوپری سطح کو چھوتا ہے ، جسکی وجہ سے بیکٹیریا ٹوتھ پیسٹ پر منتقل ہوجاتے ہیں ، جس سےیہ جلی ہوئی جلد پر لگائی جاتی ہےتوانفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔









