گنڈاپورکو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سےہٹادیاگیا

0
163
گنڈاپورکو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سےہٹادیاگیا

ہاٹ لائن نیوز: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف کے پی کی صدارت سے ہٹا دیاگیاہے۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے راولپنڈی میں میڈیا کو بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کے صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بطور وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی بہت سی ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن و امان کی صورتحال بھی ہر ایک کے سامنے ہے۔ مشال یوسف زئی بشری بی بی کے ترجمان نہیں ہیں ، جبکہ پارٹی میں پارٹی کی نمائندگی کرنیکے لئے مختلف عہدیدار موجود ہیں۔

Leave a reply