شہری نے 120 دن پانی میں رہنےکاعالمی ریکارڈبناڈالا

ہاٹ لائن نیوز : جرمن ایرو اسپیس انجینئر 59 سالہ روڈیگرکوچ نے سب سے طویل پانی کاعالمی ریکارڈقائم کردیا۔
جرمن شہری نے پاناما کے ساحل پر سمندر کےنیچے اپنے 320 مربع فٹ کے کیپسول میں 120 دن گزارے، کیپسول میں موجودچارکیمرے اسکی دماغی صحت کی نگرانی اور اسکی روزمرہ کی حرکات و سکنات کی فلم بندی کررہےتھے۔
پانی کے اندر گزارے جانیوالے سب سے طویل وقت کا پچھلاریکارڈ امریکی شہری جوزف دتوری کے پاس تھا ، جسنے فلوریڈاکی ایک جھیل میں 100 دن پانی کےاندر گزارےتھے۔
جرمن شہریوں کےکیپسول میں تمام لوازمات تھے جنمیں ایک بستر ،ٹوائلٹ ، ٹی وی ، کمپیوٹر،انٹرنیٹ اور یہاں تک کہ ایک ورزش موٹرسائیکل بھی شامل ہے۔
بیرونی دنیاسےرابطے کو برقرار رکھنے ، سیڑھی کو اوپر والےچیمبرسےجوڑنے اور کھانےکی اشیاء لانےاور آنیوالی ، بجلی کی فراہمی کیلیے کیپسول میں آنیکے لئے کیپسول کو مذکورہ واٹرچیمبر سے منسلک کیا گیا تھا۔ سطح پر شمسی پینل اوربیک اپ جنریٹربھی تھا۔









