
ہاٹ لائن نیوز : ماہرین کے ذریعہ جاری کردہ نئے اعداد و شمار نےکمزور اور عام طور پر استعمال شدہ پاس ورڈز کا انکشاف کیا ہے جنکو آسانی سے ہیک کیاجاسکتا ہے۔
فوربز کےمطابق اینی آئی پی نامی سافٹ ویئر کمپنی نے پایا ہے کہ دنیا بھر میں ‘پاس ورڈ’ سب سے زیادہ استعمال ہونیوالا پاس ورڈ ہے۔ امریکہ میں ‘پاس ورڈ’ تیسرے نمبر پر تھا جب کہ آسٹریلیا اور برطانیہ میں یہ پاس ورڈ سرفہرست پایا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پاس ورڈ کے بعد سب سے زیادہ عام پاس ورڈز ‘qwerty123’، ‘qwerty1’ اور ‘123456’ تھے۔ بعد میں پاس ورڈ یاد رکھنے میں آسانی کیوجہ سے زیادہ عام پایا گیا۔
محققین کا کہنا ہے کہ دنیا کا 50 فیصد حصہ پاس ورڈ کے حروف اور سادہ ہندسوں پر مشتمل ہے۔دنیا بھر میں دنیا کے 2سوکمزور پاس ورڈ کی ایک فہرست کیمطابق ، ‘123456’ 3 ملین سے زیادہ بار استعمال کیا گیا تھا۔









