عون چوہدری کی سیٹ خطرے میں

0
45

ہاٹ لائن نیوز : سلمان اکرم راجہ کی این ۔اے 128 سے کامیاب امیدوار عون چوہدری کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے، سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی ہے،جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا،آپ نے ٹربیونل سے کیوں رجوع نہیں کیا؟ قانون کے مطابق ہماری درخواست کا دائرہ اختیار ہائیکورٹ کا ہی بنتا ہے،عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

Leave a reply