تحصیل چیئرمین سب ڈویژن بنوں کودوساتھیوں سمیت اغواکرلیاگیا

0
164
تحصیل چیئرمین سب ڈویژن بنوں کودوساتھیوں سمیت اغواکرلیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں چیئرمین تحصیل سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان کو2ساتھیوں سمیت اغواکرلیاگیا۔

ذرائع کیمطابق مستو خان، اسداللہ اورمصباح الدین کو مڑی درابن میں گاڑی سے اتاراگیا۔ مغویوں کے موبائل فون بند ہیں اورگاڑی کھڑی پائی گئی ہے۔

تینوں مغوی خیبرپختونخوا کےچیئرمین ڈائریکٹرہاؤسنگ اتھارٹی غازی نوازکی نمازجنازہ سے واپس آرہےتھے۔

Leave a reply