لاس اینجلس: آتش زنی کے الزام میں متعدد گرفتاریاں،ہوشرباانکشافات

0
244
لاس اینجلس: آتش زنی کے الزام میں متعدد گرفتاریاں،ہوشرباانکشافات

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں تاہم آگ لگنے کے حوالے سے اہم انکشاف ہوا ہے۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیمطابق 14 جنوری کی شام ایک خاتون کو کچرے کے ڈھیر کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ خاتون نے اعتراف کیا کہ اسے آگ لگانے اور تباہی پھیلانے میں مزہ آتا ہے۔

درختوں کو آگ لگانےکے الزام میں اسی روز ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا جسنے پولیس کو بتایا کہ اسکو جلتے پتوں کی بو پسند ہے۔

ایک اور مشتبہ شخص کو 12 جنوری کو شمالی ہالی ووڈ میں آتشزنی کے ایک پرانے وارنٹ پر گرفتار کیا گیا تھا، جس پر باربی کیو لائٹرکااستعمال کرتےہوئے آگ لگانےکاالزام تھا۔

Leave a reply