بس میں سوار خاتون سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

0
229
بس میں سوار خاتون سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ہاٹ لائن نیوز : مختلف کارروائیوں میں اے این ایف نے بس میں سوار خاتون اور دیگر ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ اس دوران 4 مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 112.529 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اہلکاروں نے ایم ون موٹروے اسلام آباد پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت ملزمان سے 1.7 کلو گرام افیون اور 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ اسطرح پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 11.129 کلوائس برآمد ہوئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a reply