جنوبی کوریا کے معطل صدرکےحامیوں کاعدالت پر حملہ

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے صدر یون سک یول کی حراست میں مزید 20 دن کی توسیع کی جسکے شہری طیش میں آگئے اور انہوں نے عدالت پر ہی دھاوا بول دیا
جنوبی کورین عدالت کے اس فیصلے پر لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور صدر یون سک یول کے سینکڑوں حامیوں کیطرف سے شدید احتجاج کو جنم دیا، شہری عدالت کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا۔
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول ملک کے پہلے موجودہ صدر ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا۔ انہیں گزشتہ برس 3 دسمبر کو مارشل لاء کے نفاذ کے اعلان کے بعد کیا گیا۔







