قبرستان میں خواتین کے رقص پر صارفین شدید برہم

ہاٹ لائن نیوز : جنوب مغربی چین کے ایک قبرستان میں خواتین کے ایک گروپ کے رقص کے بعد صارفین شدیدبرہم ہوگئے۔
چین میں درمیانی عمر کی خواتین کا ایک گروپ ‘داماس’ ہے جو چین میں مختلف عوامی مقامات پر ایک ساتھ رقص کرنا پسند کرتی ہے۔ یہ خواتین اپنے ساتھ میوزک سسٹم بھی رکھتی ہیں اور جہاں بھی ڈانس کرنا ہوتا ہے وہ سسٹم بجادیتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 4 ستمبر کو مذکورہ “دماس” کے ایک گروہ نے چین کے ایک خصوصی قبرستان میں رقص اور موسیقی بجانا شروع کر دی، جہاں چینی فوج کے شہداء کو دفن کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کو ڈانس کے لیے صحیح جگہ کا انتخاب نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاہے۔








