امریکی تاریخ کی سب سےتباہ کن آگ تاحال بےقابو

0
136
امریکی تاریخ کی سب سےتباہ کن آگ تاحال بےقابو

ہاٹ لائن نیوز : لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے تباہ کن آگ تاحال بے قابو ہے۔ ابتک 40 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی جل کر راکھ ہوچکی ہے جبکہ 12 ہزار 3سوعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

امریکی حکام کیمطابق ہزاروں فائر فائٹرز اور درجنوں طیارےامدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں، آتشزدگی کے نتیجے میں 26 افراد کے ہلاک ہونیکی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ 30 افرادابھی تک لاپتہ ہیں۔

امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہٹن ریجن میں لگنے والی آگ پر 45 فی صد قابو پا لیا گیا ہے۔ حکام نے 1.7 ملین لوگوں کو آگ کیوجہ سے ہونیوالی آلودگی سے خبردار کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس وقت 60 لاکھ افراد شدید خطرے میں ہیں۔

حکام نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 275 بلین ڈالر لگایا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

Leave a reply