کوئلہ کان میں ریسکیوآپریشن مکمل، تمام لاشیں نکال لی گئیں

ہاٹ لائن نیوز: کوئٹہ کے علاقے سپین کاریز کی سنجدی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، کوئلے کی کان سے آج آخری لاش بھی نکال لی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کیمطابق کل تک کان سے 11 لاشیں نکالی گئیں۔









