
ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی شوبز اداکارہ ہانیہ عامر کا بھارتی کامیڈین ذاکر خان پر حالیہ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ہانیہ نے حال ہی میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری پر بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں انہوں نے مشہور بھارتی کامیڈین کی دانشمندی اور حس مزاح کی تعریف کی۔ مشہور ہندوستانی کامیڈین کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا: ‘کیا پاگل انسان ہیں یار آپ’۔
یاد رہے کہ ڈمپل فیم اسٹار ہانیہ عامر اپنی اداکاری اور دلکش اور معصوم شخصیت کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک بالخصوص بھارت میں بھی مشہور ہیں۔









