شادی کے بعد عامر خان کا نیا قدم،

0
10
شادی کے بعد عامر خان کا نیا قدم،

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان ممبئی کے علاقے پالی ہل میں ایک نئے رہائشی منصوبے پر غور کر رہے ہیں، جس کا مقصد اپنے خاندان کے متعدد افراد کو ایک ہی عمارت میں رہائش فراہم کرنا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیلا وسٹا اور مرینا اپارٹمنٹس نامی دو ملحقہ عمارتوں کو ازسرِ نو تعمیر کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عامر خان بیلا وسٹا میں پہلے سے کئی اپارٹمنٹس کے مالک ہیں جبکہ منصوبے پر 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت مختلف اپارٹمنٹس کو یکجا کر کے ایک بڑی رہائشی عمارت یا “اسکائی ولا” تعمیر کی جا سکتی ہے، جہاں خاندان کے مختلف افراد کے لیے الگ الگ منزلیں مختص کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منصوبے میں عامر خان کے بیٹے جنید خان، والدہ زینت حسین، بہنوں نکہت خان اور فرحت خان کے علاوہ ان کی اہلیہ گوری سپراٹ اور ان کے بیٹے کے لیے بھی رہائش کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات میں سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے لیے بھی ایک اپارٹمنٹ مختص کیے جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
تاہم، عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس مجوزہ رہائشی منصوبے یا اس کی تفصیلات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

Leave a reply