کبری خان اور گوہر رشیدکی شادی کی تیاریاں

0
312
کبری خان اور گوہر رشیدکی شادی کی تیاریاں

ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا پر ان دنوں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

گوہر رشید کیجانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد دونوں کے درمیان شادی کی افواہیں شروع ہوگئی ہیں۔

ان افواہوں کیمطابق مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

گوہر رشید نے ویڈیو کا کیپشن دیا ‘بسم اللہ 2025’۔ ویڈیو میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، شہزاد شیخ اور انکی اہلیہ ، کبریٰ خان اور دیگر قریبی دوستوں کو ایک ساتھ ایک تقریب کی تیاریوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کراچی میں گوہر اور کبری کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور گزشتہ رات دونوں اداکاروں کے دوستوں نے ڈانس پریکٹس بھی کی۔

Leave a reply