عمران خان ملاقات کے لیے بے تاب لیکن مذاکراتی کمیٹی جیل نہ پہنچی

ہاٹ لائن نیوز : اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہے تاہم پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔
پی ٹی آئی بانی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی اطلاعات کے باعث وکلا بھی ملاقات کے لیے نہیں آئے۔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے گزشتہ روز مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی بارہا جیل انتظامیہ سے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی آمد کے حوالے سے پوچھ رہے ہیں۔









