سماجی کارکن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

0
75

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سماجی کارکن ایمان مزاری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی بیٹی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایمان مزاری کو رہائی ملتے ہی اسلام آباد پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو دیگر مقدمات میں گرفتار کرنے سے پولیس کو روک رکھا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری نے اپنی والدہ کی زبان کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اپنی زبان کنٹرول نہیں کی۔

سیکرٹری داخلہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار ستمبر تک صوبوں میں درج ایمان مزاری کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

Leave a reply