کینیڈین وزیراعظم کے آج مستعفی ہونے کا امکان

ہاٹ لائن نیوز : کینیڈین میڈیا نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے آج پارٹی اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دی گلوب اینڈ میل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پیر کو لبرل پارٹی کے رہنما کے عہدے سے استعفیٰ دےسکتےہیں۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ٹروڈو فوری طور پر مستعفی ہو جائیں گے یا پھرنئے رہنما کے انتخاب تک وزیر اعظم رہینگے۔








