گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

0
187
گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

ہاٹ لائن نیوز : سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی بیٹی ثنا کو ان کی گاڑی میں حادثہ پیش آیا تاہم وہ اس حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گنگولی کی بیٹی جس کار میں سوار تھی وہ بہالا چوراہے کے علاقے میں بس سے ٹکرا گئی۔ ثناء کار کے اندر تھی جسے اس کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کیمطابق ثنا کی گاڑی کے ڈرائیور نے بس کا پیچھا کیا اور حادثے کے بعد تیز رفتار بس کو سکھر بازار کے قریب روک دیا گیا، ثنا نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

Leave a reply