2024 ء پاکستان کے لیے اہم ترین سال تھا ، اسحاق ڈار

0
132
2024 ء پاکستان کے لیے اہم ترین سال تھا ، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں سفیر مقرر کر دیا گیا ہے، دفتر خارجہ کے نئے ترجمان آئندہ ہفتے سے بریفنگ دیں گے۔ اسحاق ڈار نے نئے ترجمان کا نام نہیں لیا۔

جمعرات کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ہم معاشی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 2024 پاکستان کے لیے اہم ترین سال تھا، گزشتہ سال اہم چیلنجز کا سامنا تھا، پاکستان کی سفارتی تنہائی کا بہت پروپیگنڈا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم کے ساتھ اُڑان پاکستان کا روڈ میپ شیئر کیا ہے، مہنگائی کی شرح 5 فی صد اور شرح سود 13 فی صد پر آگئی ہے، مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان عالمی سطح پر پوری طرح متحرک ہے، ڈی جی گروتھ میں مثبت اشارے سامنے آئے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دیا، بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے، روپے کی قدر گزشتہ سال کے مقابلے میں مستحکم ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا سفارتی احساس تنہائی ختم ہو گئی ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے غزہ کا کیس دنیا بھر میں اچھے انداز میں پیش کیا، پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم نےملک کوترقی کی راہ پرگامزن کیاہے۔

Leave a reply