موٹروے پر دھند کے باعث حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

تاندلیانوالہ میں تھانہ سٹی کے قریب شدید دھند کے باعث خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
حادثے کا شکار کار لاہور سے تاندلیانوالہ موٹروے کے راستے آرہی تھی کہ 393 جی بی کے قریب دھند کے باعث گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ تیز رفتاری کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سمری منتقل کر دیا۔ جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔








