ادرک کی چائے نے دلہا کے گھر میں کہرام مچا دیا

0
222
ادرک کی چائے نے دلہا کے گھر میں کہرام مچا دیا

فرخ آباد میں رہنے والے ایک نوجوان نےبروکرز کے ذریعےشادی کی ۔ بروکر کے ذریعے شادی کرنے کے بعد وہ شخص اپنی دلہن کو گھر لے آیا۔ لیکن اس کی دلہن نے سہاگ رات منانے کے بجائے اسے ایسا زخم دیا کہ شاید وہ زندگی بھر کسی سے شادی نہ کر سکے۔

اس شخص کی نئی دلہن نے ادرک کی چائے بنا کر سب کو پلائی، اسے پیتے ہی دولہا سمیت گھر کے تمام افراد بیہوش ہو گئے اور دلہن تمام قیمتی سامان اور زیورات لے کر بھاگ گئی۔ اب متاثرہ نے دلہن کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

پولیس کو دی گئی معلومات کے مطابق فرخ آباد کے شمش آباد کے اکبر پور کے رہنے والے سنویش کمار نے ایک دلال کی مدد سے شادی کی۔ اس نے ڈھائی لاکھ روپے دے کر دلہن خریدی۔ اتنا ہی نہیں سنویش نے شادی کا سارا خرچ خود اٹھایا۔

Leave a reply