خالد محمودسومرو قتل کیس: ملزمان کوعمر قید اور بھاری جرمانےکی سزا

ہاٹ لائن نیوز : سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس میں تمام ملزمان کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج عبدالرحمن قاضی نے خالد محمود سومرو کے قتل کا مختصر فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب مقتول کے صاحبزادے مولانا راشد محمود سومرو نے عدالت کیجانب سے سنائی گئی سزا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ملنی چاہیے تھی، فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔









