عدالت نےپرویز الٰہی کی درخواست پر نیب کو جرمانہ کردیا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی سےمتعلق درخواست پر نیب لاہور کو دو لاکھ جرمانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 19 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
پرویز الٰہی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں گواہوں کی نقول طلب کی تھیں، نیب لاہور نے پرویز الٰہی کو گواہوں کے بیانات کی نقول دینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 10 اے ملزمان کو شفاف ٹرائل کی ضمانت دیتا ہے، نیب کا قانون ملزمان کو انکوائری کی نقول فراہم کرنیکا حق دیتا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ نیب آرڈیننس سیکشن 18 سی کے مطابق انکوائری تفتیش میں تبدیل ہونے پر نقول دی جا سکتی ہیں، اس مرحلے پر گواہوں کے بیانات کی نقول دینے کا قانون موجود ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کے مطابق انکوائری میں گواہوں کے بیانات کی نقول دینے کا کوئی حق نہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نیب کی دو لاکھ روپے جرمانے کیساتھ درخواست مسترد کرتی ہے۔








