عمران خان کی قسمت کا فیصلہ محفوظ

0
105

ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے آرٹیکل 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان، شیخ رشید، سینیٹر شہزاد وسیم اور دیگر کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سینیٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر سیف اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کی۔ سینیٹر شہزادوسیم کی جانب سے وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل سردار بسی نے شہزاد وسیم کی بریت کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چالان میں شہزاد وسیم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ وکیل نے عدالت سے شہزاد وسیم کو مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی۔ شریک ملزم سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔

عدالت نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Leave a reply