
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں زیورات اور سرمایہ کاری کے لیے سونا خریدنے والوں پر مزید مالی بوجھ پڑ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 113 ڈالر تک جا پہنچی۔









