عمران خان کی دو بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان دہشتگردی عدالت میں پیش

0
31

ہاٹ لائن نیوز : 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے 3 مقدمات میں بانی چیئرمین کی دو بہنوں کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے عظمی خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں اکیس مئی تک توسیع کر دی، دونوں بہنیں حاضری کے لیے انسداد دھشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، آئندہ سماعت پر پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے 2 مقدمات درج ہیں، تھانہ نصیر آباد میں کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جناح ہاوس حملہ کیس میں دونوں بہنیں عدالت نمبر ایک میں پیش ہوئیں،عدالت نے ضمانتوں میں اکیس مئی تک توسیع کر دی ہے۔

Leave a reply