فون چارجر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی جان نگل گیا

0
161
فون چارجر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی جان نگل گیا

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کی الاحساء گورنری کے مشرقی علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جانبحق ہوگئے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موبائل چارجر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ متاثرین کے ایک رشتہ دار حیدر الحسن نے میڈیا کو بتایا کہ آگ موبائل فون کا چارجر پگھلنے سے لگی جس سے کمرے میں موجود صوفوں کو آگ لگ گئی۔

بیٹےحسن کو آگ لگنے کا علم ہوا تو اسنے اپنےچچا باسل کو اطلاع دی جنہوں نے آگ بجھانےکیلیے پانی لا کر تیزی سے کام کرنیکی کوشش کی لیکن انکوصورتحال کی سنگینی اور آگ کے تیزی سے پھیلنےکااحساس نہ ہوا۔

الحسن نے مزید کہا کہ والد حسین الجبران نے شدید دھواں دیکھا اور اپنے خاندان کو بچانے کی کوشش میں دروازے کھولے لیکن وہ توازن کھو کر گر گئے۔ بیٹا باسل انکی مدد کرنےمیں کامیاب ہوگیااوروالدین کو گھر سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔ بیٹا دوسروں کو بچانےکیلیے کمروں میں گیا لیکن پھرباہر نہیں آیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ زہریلا دھواں گھر کے اندر تیزی سے پھیلا،جس سے دم گھٹنے سے تین افراد کی فوری موت واقع ہوگئی۔ بعد میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ تمام متاثرین جل کر ہلاک نہیں ہوئے بلکہ صرف زہریلے دھوئیں کیوجہ سے دم گھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

Leave a reply