پنجاب حکومت نے مارکیٹس کو جلدی بند کرنے کی پابندی ختم کردی

لاہور اور ملتان میں مارکیٹس، شاپنگ مالز معمول کے مطابق کھلیں گی ، ریسٹورنٹس بھی معمول کے مطابق کام کریں گے ۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اوقات کار کی پابندی کو واپس لیا جارہا ہے،شاپس، مارکیٹس، شاپنگ مالز کو 8 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی،ہوٹلز، ریسٹورینٹس، فاسٹ فوڈ چینز پر بھی اوقات کار کی پابندی ختم کردی گئی ،ہر طرح کے نمائش بھی معمول کے مطابق ہوسکے گی۔
ڈی جی ماحولیات کا کہنا ہے کہ ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیش نظراوقات کار کی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا،فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا۔







