احتجاج میں شریک 12سو افرادکی شناخت ہوچکی ،عطا تارڑ

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک 12سو افراد کی شناخت ہو گئی ہے، شناخت کے بعد مقدمات کی سماعت کی جائیگی، ایک ماہ میں فیصلہ ہو جائیگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے سلمان اکرم راجہ ،صاحبزادہ حامد رضا کو گالیاں دیں، اورانکومختلف القابات سےبھی نوازا۔
وفاقی وزیرعطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی ناکامی اورگالیاں کھانےکے بعد صرف 2 غیرت مند لوگ سامنے آئے ہیں۔









