عظمیٰ بخاری کی ویڈیو وائرل کرنے والاملزم گرفتار کر لیا گیا

0
155
عظمیٰ بخاری کی ویڈیو وائرل کرنے والاملزم گرفتار کر لیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنیوالے ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیاہے۔

ایف آئی اے حکام کیمطابق ملزم کی شناخت علی حسن طور کے نام سے ہوئی ہے جو سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ انہیں آج صبح سیالکوٹ ایئرپورٹ سے ایف آئی اے نے حراست میں لیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس نیلم نے بھی ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ ان احکامات کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اور آج ایف آئی اے اس کارروائی میں کامیاب ہو گئی ہے۔

Leave a reply