
ہاٹ لائن نیوز : شناختی کارڈ بنانیوالوں کے لیے خوشخبری ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کیلیے خودکار مشینیں لگانےکا فیصلہ کیاہے۔
اب شناختی کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا آسان ہے کیونکہ نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلیے خودکار مشینیں لگانےکا فیصلہ کیاہے۔
کراچی میں سمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈز کےحصول کیلیے سیلف سروس کیوسک نصب کیا جائیگا جسے کوئی بھی شہری لمبی قطاروں اور انتظار کے بغیر خودکار طور پر استعمال کر سکیگا۔
ابتدائی طور پر سیلف سروس کیوسک نادرا کے میگا سینٹرز اور بعد میں ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز،شاپنگ مالز میں لگائےجائینگے۔









