نازیبا ویڈیوزکس نےوائرل کی ، متھیراکااہم انکشاف

0
266
نازیبا ویڈیوزکس نےوائرل کی ، متھیراکااہم انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں متھیرا نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

میزبان کیجانب سے متھیرا سے نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ نے تفصیلی جواب دیا کہ یہ ویڈیوز کس نے بنائی اور کیسے لیک ہوئیں؟

متھیرا کا کہنا تھا کہ یہ 2021ء کی بات ہے جب ان کی فحش ویڈیوز منظر عام پر آئیں، ان ویڈیوز کو جھنگ کے ایک رہائشی نے ایڈٹ کیا اور اوسطاً 2 ہزار روپے میں فروخت کرتا رہا، جس سے یہ ویڈیوزوائرل ہوگئیں۔

متھیرا نے کہا کہ جب سوشل میڈیا پیجز نے ان ویڈیوز پر خبریں پوسٹ کیں تو متھیرا نے انکے ساتھ بحث بھی کی کہ کسی کی ذاتی ویڈیویا تصویر خبرنہیں ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم سے رابطہ کیا جسکے بعد جھنگ کےمذکورہ شخص کی تفصیلات سامنے آئیں اور اسکے خلاف کارروائی کی گئی۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ یہ شخص دوسری لڑکیوں کی بھی نازیبا ویڈیوز فروخت کرتا تھا جس کے بارے میں وہ نہیں جانتی کہ ویڈیوز اصلی تھیں یا جعلی، لیکن یہ لڑکیوں کے لیے بہت مشکل وقت ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اس مشکل دور سے باآسانی مقابلہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں کیونکہ ان کا پس منظر مضبوط ہے اور انہیں اپنے خاندان اور دوستوں کیجانب سے بہت زیادہ تعاون اور تعاون حاصل ہے۔

Leave a reply