چہرے کو داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے کیسے محفوظ رکھیں ؟

0
81

بادام کے تیل میں ضروری فیٹی ایسڈ اور ضروری کیمیائی اجزاء موجود ہوتے ہیں، لیونک ایسڈ، پامیٹک ایسڈ، اولیک ایسڈ، اسٹیرک ایسڈ ہماری جلد میں چمک پیدا کرتے ہیں اور جلد کو نمی دیتے ہیں ، میٹھے بادام میں موجود وٹامن اے چہرے کے کولیجن کو بحال کرنے میں مددگار ہے،یہ تیل آپ کو جوان نظر آنے میں مدد دیتا ہے ، یہ جلد میں موجود باریک لکیروں اورجھریوں کو کم کرتا ہے ۔

میٹھے بادام کے تیل کو چہرے کی صفائی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ، یہ بیکٹیریا، دھول اور دانوں وغیرہ سے نجات دیتا ہے ، جلد کے بند مسام کھول کر ان سے گندگی کو صاف کرتا ہے۔

بادام کے تیل کا مساج کرنے سے جھریاں ، چھائیاں ختم ہو جائیں گی ، یہ تیل سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔

بادام کا تیل کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے مفید ہوتا ہے ، یہ چہرے پر دانے نکلنے سے روکتا ہے اور چہرے کے داغ دھبوں کو ختم کرتا ہے ۔

Leave a reply