پی ٹی آئی احتجاج: رینجرزکی خدمات حاصل کرنےکافیصلہ

0
488
پی ٹی آئی احتجاج: رینجرزکی خدمات حاصل کرنےکافیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ داخلہ پنجاب نے جہلم، راولپنڈی ، اٹک میں رینجرز کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب کے 3 اضلاع میں رینجرز طلب کرنے کیلیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا ہے۔

مراسلہ کیمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی و اٹک میں رینجرز کے 2 ونگز کی خدمات مانگ لی ہیں جب کہ جہلم میں رینجرز کی 1 کمپنی تعینات کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔

راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی تعیناتی میں 22 نومبر بروز جمعہ سے توسیع کیجائے گی جب کہ جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق راولپنڈی، اٹک،جہلم میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

Leave a reply